این اے 75 ڈسکہ: ضمنی الیکشن کیلئے کل سرکاری چھٹی ہوگی

286

این اے ڈسکہ 75 میں ضمنی الیکشن کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق کل بروز ہفتہ ڈسکہ میں سرکاری چھٹی ہوگی۔ الیکشن کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

حلقہ این اے 75 میں  ضمنی انتحابات کے لیے کل دوبارہ پولنگ ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی اور  مسلم لیگ (ن) کی نوشین افتخار مدمقابل ہوں گے۔

نشست  ن لیگی رہنما صاحبزادہ سید افتخارالحسن شاہ کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

ڈسکہ حلقہ این اے 75 کے کل 360 پولنگ ا سٹیشنز ہیں۔ حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی جب کہ پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔