وزیر اعظم نے ملک بھر میں لینڈ مافیا کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نوٹس لے لیا

108

کراچی ( رپورٹ:محمدانور)وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر لینڈ مافیا کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور مختلف اراضی پر قبضوں کے واقعات کا سخت نوٹس لیاہے۔وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ پلاٹوں اور زمین پر قبضوں کی شکایات پر فوری متعلقہ اداروں کے سربراہان کمشنرز اور دیگر کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے اس معاملے پر کارروائی کی جائے اور متاثرہ افراد کو ان کا حق دلایا جائے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے  میں چاروں صوبائی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ لینڈ مافیا کے خلاف پاکستان پورٹل سیل میں موصول ہونے والی شکایات کو علیحدہ سے خصوصی اور ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے اورہر 15روزبعد ان شکایات پر کی جانے والی کارروائی کا جائزہ بھی لیا جائے ۔ سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالتی کارروائیوں کے زمرے میں آنے والے معاملات پر عدالتی فیصلے تک کوئی کارروائی نہیں کی جائے۔