پنجاب اور وفاق جہانگیر ترین کی جیب میں ہیں، رانا ثنااللہ

159

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کل جہانگیر ترین کے ساتھ جو ارکان اسمبلی کی تعداد تھی پنجاب حکومت ان کی دائیں اور وفاقی حکومت بائیں جیب میں ہے، حکومت گرانے کے لیے انہیں جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ انہوں نے کہا ا کہ آج جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ن لیگ کیخلاف کارروائی پر جہانگیر ترین نے کبھی نہیں کہا ظلم ہو رہا ہے، جہانگیر ترین  نے ہم سے رابطہ کیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلہ کریں گے، انہوں نے کہا اپوزیشن حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی، انہوں نے کہا پی ڈی ایم ووٹ کی عزت کے لیے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی، انہوں نے کہا پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ایک ایجنڈا طے کیا جائے گا۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شریف فیملی کے کاروبار کو جرم بنا کر پیش کیا گیا، شریف فیملی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے ڈسکہ کا الیکشن صاف اور شفاف ہوگامسلم لیگ ن الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔