جعلساز کو 14روز کے جوڈیشنل ریمانڈپر جیل بھیجنے کا حکم

200

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)کنزیومر پروٹیکشن سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت کے جج ظہیر حسین منگی نے خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرکے معصوم شہریوں کو سرکاری نوکریوں کا جھانسا دیکر انکی بھاری رقم ہڑپ کرنے والے جعلساز ملزم دانش اقبال ولد صغیر احمد شیخ کو 14روز کے جوڈیشنل ریمانڈپر جیل بھیجنے کا حکم سنایا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو شکایات موصول ہورہی تھی کہ ایک جعلساز خود کو حساس ادارے کا سربراہ ظاہر کر کے سرکاری نوکریاں دلانے کے بہانے شہریوں سے انکی رقم لوٹ لیتا ہے جس پر ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کی جانب سے جعلساز ملزم کی گرفتاری کے احکامات پر ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر سید تنویر حسین شاہ نے اے ایس آئی عمران اور دیگر اسٹاف کے ساتھ مخفی اطلاع پر ٹنڈو جہانیاں انکم ٹیکس آفس کے پاس ٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کرکے سفید رنگ کی کار میں سوار ملزم کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے حساس ادارے کے جعلی کارڈز،اسٹیمپز،چیک بک،اے ٹی ایم کارڈ۔آٹھ لاکھ سے زائد نقد رقم،چھ لاکھ سے زائدکے چار چیک اور بغیر لائسنس کا پسٹل برآمد کر کے ملزم کے خلاف دھوکہ دہی چار سو بیسی کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 32/2021درج کر کے ملزم کو ریمانڈ کی غرض سے معزز بالا عدالت میں پیش کیا تھا۔