پی ڈی ایم مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، چودھری سرور

87

اوکاڑہ کینٹ (آن لائن) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور انہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے پینے کا صاف پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور اس کو پورا کرنے کے لیے موجودہ حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ملک میں میرٹ اور انصاف پر مبنی معاشرہ کے قیام کے لیے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر کو شش کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد کے گائوں 25ون اے ایل میں سر فیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا 5کروڑ 71لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والے اس سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے 25ون اے ایل اور 28ون اے ایل دو چکوک کی آبادیوں کو پینے کا فلٹر شدہ صاف پانی دستیاب ہو گا یہ منصوبہ 6ماہ کی مدت میں مکمل ہو گا اس منصوبہ کی تکمیل سے ان دو چکوک کی تقریباََ 12ہزار پر مشتمل آبادی کو پینے کا صاف فلٹر شدہ پانی دستیاب ہو گا ۔