روزہ مومن کے اندر صبروشکرکا جذبہ پیدا کرتاہے،رخشندہ ناز

124

کراچی (نمائندہ جسارت)روزے سے مومن کے اندر صبروشکرکا جذبہ پیدا ہوتا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی اصلاح کے ساتھ ہر برائی کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ ناز نے گلستان
جوہر میں استقبال رمضان کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔استقبال رمضان کے پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ روزے کا اصل مقصد تقویٰ کا حصول اور اللہ کی کبریائی کا اعلان ہے۔ قرآن رمضان میں نازل ہوااور اس کو نافذ کرنے کے لیے ر مضان کے مہینے میں ہمیں پاکستان عطا کیا۔اس لیے پرامن اور خوشحال باکستان کے لیے اسلامی نظام ناگزیر ہے۔