الخدمت فائونڈیشن مظفرآباد کے زیراہتمام فری کیمپ میڈیکل کیمپ

441

مظفرآباد (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن مظفرآباد کے زیراہتمام الخدمت پیما اسپتال مظفرآباد میں عائشہ بشیر اسپتال جی ٹی روڈ جلیانی گجرات کے تعاون سے کٹے ہونٹ ،تالو اور پیدائشی ٹیڑھے پائوں کے لیے فری کیمپ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جبکہ آج نیلم ویلی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اٹھمقام میں جماعت اسلامی کے دفتر میں کیمپ لگایا جائے گا۔11اپریل کو دھیرکورٹ میں کیمپ لگاکر مریضوں کا
چیک اپ کرنے کے بعد گجرات عائشہ بشیر اسپتال میں آپریشن کیے جائیں گے، جہاں پر مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔