الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے لیے چیریٹی ڈنر کا اہتمام

184
اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ یتیم بچوں کے لیے چیریٹی ڈنر سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یتیم بچوں کے لیے چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کہا ہے کہ الخدمت فائونڈیشن تقریباََ 14,000 بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔ تنظیم بلاامتیاز دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔الخدمت نے ہمیشہ
ضرورت مندوں، مصیبت زدہ افراد اور مستحقین کے لیے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار پوکر خلوص نیت سے خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کے لیے منعقدہ چیریٹی ڈنر کی تقریب سے خطاب میں کیا۔