کڈنی ہلز ریفرنس: ندیم مانڈوی والا و دیگرملزمان غیر حاضر، فرد جرم عاید نہ ہوسکی

190

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت، ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث سلیم مانڈوی والا اور دیگر پر
فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی، 14 اپریل کو حاضری یقینی بنانے کا حکم۔ ندیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دی گئی جس پر جج نے استفسار کیا کہ آج تو فرد جرم عاید کرنا تھی ملزمان کیوں نہیں آئے؟ وکلا نے بتایا کہ ایک ملزم کورونا ویکسین لگوانے کے باعث نہیں پیش ہورہا، دوسری خوراک تک قرنطینہ میں ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔