اسلام آباد: مختلف جرائم میں ملوث 23 ملزمان گرفتار‘ مقدمات درج

155

 

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے منشیات فروشی ،چوری اور ناجائز اسلحہ رکھنے میں ملوث
23ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیز ی لائی جائے گی اور اس سلسلے میں چیکنگ کو مزید سخت کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔