حکومت سندھ ملعون امر جلیل کو فوری گرفتار کرے، تحفظ ختم نبوت

210

ٹنڈو آدم (پ ر) تحفظ ختم نبوت کے لیے راشد سومرو کی محنت کو سراہتے ہیں، امر جلیل کیخلاف ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، حکومت فوری امر جلیل کو پھانسی دے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹنڈوآدم کے امیر ممتاز عالم دین علامہ احمد میاں حمادی، مفتی محمد طاہر مکی، حاجی محمد عمر جونیجو و دیگر رہنمائوں نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے علامہ راشد خالد محمود سومرو نے سوشل میڈیا پر جو ملعون امر جلیل کو مدلل جواب دیا ہے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ راشد سومرو کے مجاہدانہ جواب کو سراہتے ہوئے ہم راشد سومرو کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اب تک ملعون امر جلیل کو گرفتار نہ کیا جانا حکومت کی کھلی گستاخان رسول کی پشت پناہی ہے جسے مسلمان کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ فوری طور پر ملعون امر جلیل کو گرفتار کرکے مقدمہ عدالت میں پیش کرے اور عدالت فوری طور پر ملعون کو سزائے موت سنائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ دریں اثناء تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاستان کے مرکزی ترجمان حافظ عبدالرحمن الحذیفی نے اعلان کیا کہ جمعہ 9 اپریل کو تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ملعون کیخلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔ انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ جمعہ کے اجتماعات میں اس واقعے کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔