بدین، سچ آرگنائزیشن کی جانب سے دو روزہ مفت آئی کیمپ

369

بدین (نمائندہ جسارت) سماجی تنظیم سچ آرگنائزیشن کی جانب سے دو روزہ مفت آئی کیمپ لگایا گیا، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ بدین سے رکن سندھ اسمبلی حاجی تاج محمد ملاح نے کیمپ کا افتتاح کیا، کیمپ میں 11 سو آنکھوں کے مریضوں کا چیک اپ کیا گیا، سو مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن کرکے لینس اور مفت ادویات دی گئی۔ بدین شہر میں سچ آرگنائزشن المہیسر ٹرسٹ کراچی کے اشتراک اور تعاون سے بدین میں دو روزہ مفت آئی کیمپ میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا، جس میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں 11 سو آنکھوں کے مریضوں کو چیک کیا گیا۔ 180 مریضوں کا آپریشن کیا گیا، مفت ادویات، آنکھوں کے لینس اور چشمے دیے گئے۔ اس موقع پر آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر اسپیشلسٹ ڈاکٹر جاوید سرور نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بدین میں غربت بہت ہے۔ آنکھوں کی بیماریاں زیادہ ہیں، غریب لوگوں کے پاس وسائل نہیں، وقت پر علاج نہیں کرواسکتے۔ آنکھوں کی بینائی کم ہوجاتی ہے۔ ہم نے رضا کارانہ طور پر اپنے کام سرانجام دے دیے ہیں۔ اس موقع پر ایم پی اے تاج محمد ملاح نے کیمپ کا دورہ کیا اور منتظمین کو شاباش دی۔ کیمپ کے انچارج سماجی تنظیم سچ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر عبدالغفار جمالی نے کہا کہ سچ آرگنازشن عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔ کیمپ میں آنکھوں کے آپرشن،ادویات، لینس مریضوں کو مفت دیے جارہے ہیں۔ کیمپ میں شوگر، بلڈ پرشیر کے ٹیسٹ کیے گئے۔ سچ تنظیم بدین ضلع کے پسماندہ علاقوں میں اس طرح کی مزید سرگرمیاں جاری رکھے گی۔ دوسری طرف سچ آرگنائزیشن کی کاوش کو شہریوں، سول سوسائٹی، صحافیوں، تاجروں نے سراہا۔