ڈگری، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی پیر پگارا کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

194

ڈگری (نمائندہ جسارت) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سندھ پرویز اقبال جٹ نے صحافیوں کے وفد کے ہمراہ حروں کے روحانی پیشوا جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت کے لیے راجہ ہائوس میں پیر صاحب پگارا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ کے مرکزی نائب صدر پیر یاسر، فنکشنل لیگ سندھ کے صدر پیر صدر الدین الدین شاہ راشدی، رکن صوبائی اسمبلی سندھ پیر راشد شاہ راشدی، قونصلیٹ جنرل اشتیاق بیگ ودیگر بھی موجود تھے۔ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ وفد میں گلزار بروہی، فیضان میمن، اقبال شوکت ودیگر شامل تھے۔