جماعت اسلامی سندھ کے رہنمائوں کی ہارون الرشید باجوہ کی وفات پر تعزیت

176

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، زبیر حفیظ شیخ، سہیل قریشی سمیت دیگر پر مشتمل الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی ضلع سکھر کے ایک وفد نے صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر مامون الرشید باجوہ سے ان کے والد ہارون الرشید باجوہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحوم کے لیے مغفرت و رحمت بلندی درجات کی دعا کی گئی۔