با اثر افراد نے زمین پر قبضے کے لیے گندم کی تیار فصل کو آگ لگا دی، متاثرین

163

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو آدم کے گوٹھ بچل خان کے رہائشی راحب علی خاصخیلی نے حیدرآباد پریس کلب میں مسمات سلمیٰ خاصخیلی ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ زاہد حسین عمرانی نے اپنے مسلح افراد کے ہمراہ ہماری 73 ایکٹر زرعی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے حملہ کرکے تیار گندم کی فصل کو آگ لگا دی جبکہ فصل کو بچانے کے دوران زاہد حسین اور اس کے بھائی عبدالواحد عمرانی نے گولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں 13 خواتین اور پندرہ مرد زخمی ہوگئے، جس میں سے ایک ایاز علی موقع پر جبکہ دو افراد بعد میں فوت ہوئے۔ واقعے کی ایف آئی آر داخل کرانے کے باوجود پولیس سیاسی مداخلت کے باعث ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔