سکھر ،واپڈا کی نجکاری کیخلاف سیمینار

155

سکھر( نمائندہ جسارت) واپڈا سیپکو آفس تھرمل سکھر کے احاطے میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین سکھر کی جانب سے واپڈا میں پرائیویٹ سی اے او مقرر کرنے اور واپڈا کی نجکاری کے خلاف اور سیفٹی سیمینار زیر صدارت ریجنل چیئرمین سیپکو نثار شیخ کے شروع ہوا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں پرائیویٹ سی ای او اور واپڈا کی نجکاری کو قبول نہیں کیا جائے گا اور واپڈا ملازمین کو سیفٹی کے سامان مہیا کیے جائیں اور دیگر واپڈا ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں۔