جے یو آئی حب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی

212

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)جمعیت علما اسلام ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور تحصیل حب کے امیر مولانا شاہ محمد صدیقی بلدیہ ریسٹ ہاؤس حب میں اپنے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اکنامک زون کے نام پر ساکران کے مکینوں کو حکومت کی طرف سے جو بیدخلی کے نوٹس دیے گئے تھے جس کے خلاف جمعیت علما اسلام تحصیل حب نے اپنی ضلعی جماعت کی مشاورت سے جو تحریک شروع کی تھی اس سلسلے میں جمعیت علما￿ اسلام نے پریس کانفرنس اور احتجاج کیا تھا اور متاثرہ مکینوں کے ساتھ مل کر ان گوٹھوں کا دورہ بھی کیا اور ہر فورمپر ہم نے آ واز بلند کی کہ جمعیت علما اسلام مقامی باشندوں کو بیدخل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور ہماری اس جد وجہد کے نتیجے میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ڈی سی لسبیلہ کو اس کا نوٹس واپس لینے کی ہدایت کردی ہے جو خوش آ ئندہ ہے اور جمعیت علما اسلام نے اپنی ضلعی جماعت کی ہدایات کی روشنی میں جب سے حب بچاؤ تحریک شروع کی ہے اب تحریک کو پورا ایک سال ہوچکا ہے اور اس ایک سال کے دورانیے میں جمعیت علما اسلام نے حب کے تمام تر بڑے مسائل کی بھرپور نشاندھی کی ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے چاہے پانی کا مسئلہ ہو یا حب یوٹرن کا مسئلہ ہو یا بارشوں کے باعث سیلابوں کا مسئلہ ہو یا قبرستان کا مسئلہ ہویا حب پل کا اور اسی طرح امن و امان یارسول اسپتال کا مسئلہ ہو غرض ہر موقع پر جمعیت علما اسلام نے حب کے ہر مسئلے میں عوام کی آ واز بن کر یہاں کے تمام تر مسائل میں عوام کی ترجمانی کی ہے، اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود ایک سال کے اندر الحمداللہ ہم نے اپنے مقاصد کامیابی حاصل کی ہے اور ان شاء اللہ مزید ہم حب کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔