ریلوے پولیس نے انجن سے بریک بلاک نکالنے والا ملزم گرفتارکرلیا

170

سکھر(نمائندہ جسارت)ریلوے پولیس روہڑی کی کامیاب کارروائی ، مطلوب ملزم گرفتار انجن کے بریک بلاک برآمد۔تفصیلات کے مطابق 31مارچ کو کو چلتی ٹرین ہزارہ ایکسپریس کے انجن سے بریک بلاک نکالنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد امجد منظور ایس پی ریلوے پولیس سکھر ڈویژن نے نوٹس لیا اور SHO تھانہ ریلوے پولیس روہڑی الطاف حسین کو ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے، ریلوے تھانہ روہڑی میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ نمبر 49/2021 تھانہ ریلوے پولیس روہڑی میں درج رجسٹرد کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی اور مخبروں سے رابطے تیز کیے، معلوم ہوا کے مذکورہ ملزمان کا نام سرفراز عرف فراز ولد منور قوم شیخ سکنہ اچھی قبیوں تحصیل روہڑی ضلع سکھر کا رہائشی ہے جو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنے سر کے بال اور موچھیں اتروا کے بھیس بدل کر رہ رہا ہے جسے آج خفیہ اطلاع پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم کی نشاندہی پر تفتیشی آفیسر لطاف حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بیدل بیکس قبرستان سے انجن کے چوری شدہ بریک بلاک برآمد کر لیے ہیں، کامیاب کارروائی پر ایس پی ریلوے پولیس نے پولیس پارٹی کو شاباشی کا پیغام بھیجا دیا ہے۔