ٹنڈومحمد خان ،بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف شوکت کالونی کے مکینوں کا احتجاج

132

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) حیسکو کی من مانیاں جاری، شوکت کالونی کے رہائشیوں کا حیسکو کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا، سخت نعریبازی، گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہے، حیسکو کا عملہ بھاری رقم کا مطالبہ کررہا ہے، جلد از جلد علاقے کی بجلی بحال کی جائے، مظاہرین کا مطالبہ۔ ٹنڈو محمد خان کے علاقے شوکت کالونی کے رہائشیوں نے گزشتہ 8 روز سے بجلی کی بندش کیخلاف پریس کلب ٹنڈو محمد خان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے علاقے کا ٹرانسفارم گزشتہ 8 روز سے خراب ہے، بجلی نہ ہونے کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ مسجدوں میں وضو کا پانی بھی ختم ہوگیا ہے۔ دوسری جانب حیسکو کا عملہ ہم سے ٹرانسفارمر کی مرمت کے نام پر بھاری رشوت طلب کررہا ہے۔ مظاہرین نے حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شوکت کالونی میں بجلی کی بند ش کا نوٹس لیتے ہوئے راشی حیسکو عملے کیخلاف فوری کارروائی کریں۔