جیکب آباد، جانو بیلا میں خواجہ سرا کی سر میں گولی لگی لاش برآمد

240

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں خواجہ سرا کی سر میں گولی لگی لاش برآمد۔ جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود جانو بیلا میں خواجہ سرا کی گھر میں سے سر میں گولی لگی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق خواجہ سرا کی شناخت 40 سالہ انیل کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ خواجہ سرا انیل کمار کشمور سے تعلق رکھتا ہے، جیکب آباد میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے لیے لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ واقع کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔