کندھکوٹ، کشمور واپڈا کالونی گڈو سے نامعلوم بچے کی لاش برآمد

46

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کشمور واپڈا کالونی گڈو سے نامعلوم بچے کی لاش برآمد۔گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے سیکورٹی آفیسر نے پولیس اور مجسٹریٹ کو بتائے بغیر بچے کی لاش کو دفنا دیا، ذرائع۔ واضح رہے کہ 15 روز کے دوران واپڈا کالونی گڈو میں تیسرے بچے کی لاش برآمد ہونے کا واقعہ پیش ہوا ہے،ذرائع۔ پاکستان کے سب سے بڑے واپڈا گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کی سیکورٹی مینجمنٹ مکمل ناکام۔ واپڈا کالونی کے سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی اہلکار بچوں کی لاشیں پھینکنے والوں کا پتا نہ چلاسکے۔ واپڈا کالونی گڈو میں نامعلوم بچے کی تسیری لاش ملنے سے ملازمین میں تشویش کی لہر چھائی ہوئی ہے۔ کندھکوٹ درانی مہر پولیس شریف شہریوں کے لیے عذاب بن گئی۔ ایس ایچ او درانی مولا بخش بگٹی نے بغیر کسی ایف آئی آر کے ایک فرد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے پرائمری ٹیچر میر حسن چاچڑ کو اپنے گھر سے گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔ میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او نے گرفتاری سے لاعلمی ظاہر کردی۔ گرفتار افراد کے ورثاء کی جانب سے احتجاج، ایس ایس پی کشمور سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔