ریلوے میں مزید بہتری لاکر مسائل حل کیے جائیں گے، اعظم سواتی

201

سکھر (نمائندہ جسارت) پی ٹی آئی رہنما مبین جتوئی اور اعظم سواتی کی ملاقات، مختلف معاملات پر بات چیت۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے سکھر دورے کے دوران پاکستان تحریک انصاف نادرن سندھ سکھر ریجن کے جنرل سیکرٹری مبین جتوئی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی، سیاسی اور سندھ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر کو مبین جتوئی کی جانب سے سکھر ریجن کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ریلوے کو خسارے سے نکالنے، ریلوے اسپتال کو مزید فعال بنانا، ریلوے اسکول میں مزید تعلیمی سہولیات کے لیے مبین جتوئی نے تجاویز دیں۔ جس پر وفاقی وزیر اعظم سواتی نے یقین دلایا کہ ریلوے میں مزید بہتری لائی جائے گی اور مسائل حل کیے جائیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اعظم سواتی مبین جتوئی سے چیمبر آف کامرس کے وفد سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ڈی ایس ریلوے سکھر کے آفس پہنچ کر ریلوے کے عملداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مبین جتوئی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشش کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر کو سندھ کی صورتحال سے تفصیلی آگاھ کیا ہے۔ وفاقی وزیر کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ سکھر اور روہڑی اسٹیشن کو نئے سرے سے تعمیر کر کے جدید طرز پر بنایا جائے۔ ریلوے کی خالی جگہ پر مارکیٹیں، پیٹرول پمپ، شادی ہال، بڑی عمارتیں بنائی جائیں تاکہ ریلوے کا خسارہ پورا ہوسکے۔ جس پر وفاقی وزیر نے یقین دلایا اور تجویز پر عمل کیا گیا۔