سیپکو سٹی ٹو فیڈر کے لائن سپرنٹنڈنٹ کی من مانی سے علاقہ مکین پریشان

183

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد سیپکو سٹی ٹو فیڈر کے لائن سپرنٹنڈنٹ کی من مانی کی وجہ سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں، مکینوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی سی کالونی کے متعدد ٹرانسفارمر کی ایل ایس نے لنکس اتار دی ہیں، جس کی وجہ سے صبح سے علاقہ مکین بجلی سے محروم ہیں۔ سخت گرمی میں بجلی سے محروم کرکے زیادتی کی جارہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سٹی ٹو فیڈر پر متعدد غیر قانونی کنکشن چل رہے ہیں، جن سے پرائیویٹ افراد کے ذریعے ایل ایس ہر ما ہ لاکھوں روپے رشوت لیتا ہے، بل دینے والوں کو مختلف طریقوں سے تنک کیا جاتا ہے، بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے بجائے بل دینے والوں کو بھی بجلی سے محروم کیا گیا ہے۔ مکینوں نے چیف سیپکو اور ایکسئین سے نوٹس لیکر ایل ایس مسعود سرہیو کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔