سکھر: تحریک طالبان سوات کا مبینہ کمانڈر گرفتار

146

سکھر(نمائندہ جسارت) حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، تحریک طالبان سوات کا اہم کمانڈر گرفتار، انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت نے 20لاکھ روپے انعام مقرر کررکھا ہے، خفیہ اطلاع پر نیو بس ٹرمینل جعفر آباد روڈ پر کارروائی کرکے ملزم محمد رحیم کو گرفتا کیا گیا، ملزم کے قبضے سے 300گرام دھماکا خیز مواد، ڈیٹو نیٹر، ایک سے ڈیرھ کلو گرام بال بیرنگ، نٹ بولٹ‘دیسی ساختہ 2 تیار بم برآمد،کیا گیا ہے، انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ 2009میں تحریک طالبان سوات میں شمولیت اختیار کی، ملزم ماضی میں کئی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا، سوات آپریشن کے بعد سندھ آیا اور روپوش ہوگیا۔