حیدر آباد،نامعلوم شخص کی نعش برآمد،بچی کو سر میں گولی لگ گئی

223

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک ،ایک زخمی۔ سائٹ پولیس کو رات گئے نارا جیل روڈ قبرستان کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی موٹر سائیکل سمیت لاش ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لاش کی شناخت نہیں ہو سکی مذکورہ شخص کی شبہ ہے کہ موت طبی طور پر واقع ہوئی ہے جبکہ مسلم کالونی کوٹری میں بجلی کے پول پر جھنڈالگاتے ہوئے شاہد چانڈیو نامی نوجوان کرنٹ لگنے سے گرکر شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔کوٹری میںخدا کی بستی سے ایک بچی ماہین راجپوت عمر پانچ سال سر میں گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئی جسے سول ہسپتال حیدرآباد ریفر کردیا گیا ہے ۔علاوہ ازیںسٹی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی میں 3 انڈین گٹکا ڈیلرز گرفتار۔ سٹی پولیس نے دوران گشت مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سینٹ میری چوک کے قریب سے سوزوکی CU-6546 میں سوار 3 انڈین گٹکا ڈیلرز معشوق علی حاجانو،نظر حاجانو اور عبدالستار راجپوت کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ڈیلرز کے قبضے سے 100 پیکٹ تقریباً 11،000 انڈین گٹکے برآمد ہوئے۔ سٹی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد سوزوکی CU-6546،انجن نمبر F8B-796CCچیچز نمبر PK-343212 کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔