عمران سے حکومت اور بزدار سے صوبہ نہیں چلتا، مریم اورنگزیب

195

اسلام آباد ( آ ن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان سے حکومت اور عثمان بزدار سے صوبہ نہیں چلتا، کوئی قانون عوامی مقام پر آنے سے نہیں روک سکتا، مجھے کیوں عدالت کے باہر روکا گیا؟میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس وزیراعظم سے حکومت نہیں چلتی وہ صرف خواتین کو روک سکتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے عدالت کے باہر روکا گیا عدالت میں آنے نہیں دے رہے تھے جبکہ کوئی قانون عوامی مقام پر آنے سے نہیں روک سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ جب میں نے روکنے والے اہلکاروں سے بات کی تو کہا گیا کہ میں عام افراد کے لیے مقرر دروازے سے چلی جاؤں۔ اس پر میرا کہنا تھا کہ ہم کون سا وی آئی گیٹ سے عدالت آتے ہیں، ہم عام راستے سے ہی اندر جا رہے ہیں ۔