نااہل حکومت اب تک رمضان پیکیج نہیں دے سکی، حمزہ شہباز

148

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازنے حکومت سے عوام کے لیے رمضان ریلیف پیکج فوری دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد آمد ہے اور اب تک نااہل حکومت رمضان پیکج بھی عوام کو نہیں دے سکی ۔اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ بڑے بڑے بیانات اور دعووںکے بجائے عمران نیازی عوام کے لیے فوری رمضان پیکیج کا اعلان کریں۔ افسوس اور نااہلی کی انتہاہے کہ اب تک عوام کو رمضان ریلیف پیکج کی فراہمی میں حکومت ناکام ہے ۔تنخواہ دار، سفید پوش اور کمزور طبقات کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں، ان کی مجبوریوں کا احساس کیا جائے ۔ عمران نیازی کم ازکم رمضان میں تو عوام کی بددعاوں سے بچیں ،رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد سے قبل عوام کو اشیا خورو نوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے۔