مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں3 نوجوان شہید

123

سری نگر(اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو فوجیوں نے ضلع کے علاقے جان محلہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔علاوہ ازیںبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ
جموںوکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی لاش ضلع کے علاقے ہائی ہامہ میں ملی ہے۔ ادھر بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جموں ائر پورٹ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء سری نگر کے علاقے سونہ وار میں جی بی پنتھ اسپتال کے قریب سڑک حادثے میں ایک مزدور کی جان چلی گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔