کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس اپ گریڈیشن آخری مراحل میں

161

پشاور (جسارت نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن آخری مراحل میں داخل ہوگئی جسے 30 جون تک مکمل کیا جائے گا۔ سیکرٹری اسپورٹس عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسفندیار خٹک اپ گریڈیشن کی نگرانی کر رہے ہیں، ڈائریکٹوریٹ اسپورٹس کے زیر نگرانی پراجیکٹ 590 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ سوئمنگ پول، انڈور جمنازیم ہال، ہاسٹل، چار دیواری اور اسٹریٹ لائٹس پر 262 ملین روپے، ہاکی ٹرف پر 96 ملین، ایتھلیٹکس ٹریک پر 120 ملین روپے، انٹرنل روڈ پر 12 ملین روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔ اپ گریڈیشن میں خواتین جمنازیم کا علیحدہ منصوبہ بھی شامل ہے جس پر 100 ملین روپے اخراجات آئیں گے یہ منصوبہ 100 ملین روپے سے 2022 تک مکمل کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسفندیار خٹک کا کہنا ہے کہ اسپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کا 90 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔