نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ عارضی طورپر ملتوی کردیے گئے

187

کراچی (اے پی پی ) نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کورونا وائرس کی تیسری لیر کی وجہ سے ملتوی کردئیے گئے۔ نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے ونگ ہیڈ ارشد حسین نے حکومت سندھ کے احکامات کی روشی میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس ،یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس، معین خان کرکٹ گرائونڈ،لانڈھی جمخانہ گرائونڈ، کے سی سی اے اسٹیڈیم ، ٹی ایم سی گرائونڈ ،نیاناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم، النادی لبرہانی گرائونڈ ،ہل پارک گرائونڈ، اسٹن اسٹار گرائونڈ پر منعقدہ چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز کروناوائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے فی الحا ل ملتوی کردیے گئے ۔ دریں اثناء کے سی سی اے کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میںآرایم جی ماروکس نے آپریشن واریرز کو 32 رنز سے شکست دیدی۔ نیشنل بینک کے اجمل دہلوی نے عمیرالحق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر سلمان حسین کاظمی ،عرفان الدین اور دیگر موجو د تھے۔آرایم جی کے کپتان سید شعیب الرحمن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 7 ,وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز اسکور کیا۔شاکر احمد خان نے 23 گیندوں پر 47، فرحان اسلم نے37 گیندوں پر 32، اور فرحان شفیع نے 20 گیندوں پر 22 رنز بنائے ۔