انڈر16مقابلوں کے فاتحین میں ماہانہ وظائف کی تقسیم

132

پشاور (جسارت نیوز):خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے انڈر 16 مقابلوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ وظائف کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔اس حوالے سے اب تک پینتیس کے قریب کھلاڑیوں کے وظائف جاری کردئیے گئے ہیں کم و بیش 106 کھلاڑیوں کو جنہوں نے انڈر 16 کے مقابلوں میں گولڈ ، برائونز اور سلور میڈل حاصل کئے تھے ،ماہانہ کی بنیاد پر نقد رقم دی جائیگی ۔بینک آف خیبر میں متعلقہ کھلاڑیوں کے اکائونٹ کے ذریعے دی جانیوالی ماہانہ وظائف کی رقم کے طریقہ کار کو شفاف بنایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹر اسفندیار خٹک کے مطابق پینتیس کھلاڑیوں نے اکائونٹس کھول رکھے تھے اسی وجہ سے انہیں رقم مل گئی جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے اکائونٹ نہیں بنائے تھے اسی وجہ سے اب وہ اکائونٹ بنا رہے ہیں جن کااکائونٹ بنتے ہی رقم جاری کی جائیگی ۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ اسفندیار خٹک کے مطابق تین سے قریب انڈر 21 کھلاڑیوں کورقم دی جائے گی تاہم ان کی ویریفیکیشن کی جائیگی جس کے بعد انہیں بھی ماہانہ بنیادوں پر رقم جاری کی جائیں گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا جو کھیلوں کے وزیر بھی ہیں نے نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ سکیم شروع کی ہے تاکہ وہ اپنے سکول کے اخراجات پورے کریں اور کھیلوں پر اپنی توجہ دیں۔