گلگت بلتستان بیس بال کے انتخابات جون میں ہونگے، سید فخر علی شاہ

116

اسلام آباد (جسارت نیوز) پاکستان بیس بال فیڈریشن نے گلگت بلتستان بیس بال ایسوسی ایشن کے انتخابات روواں سال جون میں ہونگے ، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود پاپا کو انتخابات کے سلسلہ میں فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے اور ان کی زیرنگرانی گلگت بلتستان بیس بال ایسوسی ایشن کے انتخابات رواں سال جون میں ہونگے اور ملک میں کرونا وائرس کی وبا ختم ہوتے ہی انتخابات کے شیڈول کا اعلان جاری کر دیا جائے گا۔