فرنچ اوپن ایک ہفتہ کے لیے ملتوی

133

پیرس (جسارت نیوز )فرنچ اوپن کو کورونا وائرس کے خدشات کے باعث ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کردیا گیا۔فرنچ ٹینس فیڈریشن نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہاہے کہ فرنچ اوپن کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنا ہی بہتر حل تھا، امید ہے کہ ایک ہفتہ تاخیر سے شروع کرنے پر شائقین کی بڑی تعداد کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ رولینڈ گیرس میں ہونے والا گرینڈ سلام ٹورنامنٹ اب 30مئی سے 13 جون تک کھیلا جائے گا۔ فرانس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے۔