قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا، ارشد اولکھ

346

لاہور (جسارت نیوز) ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے قومی کرکٹ ٹیم کو جنوبی افریقہ کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے، جمعرات کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل اور بہترین ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز 2-1سے جیتی ہے، آخری میچ میں کپتان بابر اعظم اور فخر زمان کی بیٹنگ نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ان کے گھر میں شکست دی جس سے جیت کی خوشی کا مزا دوبالا ہوگیاہے، شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی، باو لرز نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی، حسن علی، حارث روف اور شاہین آفریدی کی جاندار باو لنگ نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھجوادیا۔