قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم پہلےانٹرنیشنل امام رضا کپ میں شرکتکے لیے آج ایران روانہ ہونگے

72

اسلام آباد(جسارت نیوز)قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم پہلے انٹرنیشنل امام رضا کپ میں شرکت کیلیے آج لاہور سے ایران کے لیے روانہ ہونگے۔ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر کے مطابق یہ دو روزہ ایونٹ 11اور 12اپریل کو مشہد، ایران میں کھیلا جائے گا جس میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ارشد ندیم ٹورنامنٹ کے جیولین تھرو کے ایونٹ میں حصہ لیں گے،ارشد ندیم کیہمراہ ان کے کوچ فیاض بخاری بھی ہونگے۔