ڈیرڈوسن فٹنس مسائل کا شکار،پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سے باہر

311

جوہانسبرگ (جسارت نیوز):جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز راسی وین ڈیر ڈوسن کی فٹنس مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے سے باہر ہونے کے بعد ٹی -20 سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پروٹیز ٹیم کے لئے سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے وین ڈیر ڈوسن کی پٹھوں میں تنا کی وجہ سے گرین شرٹس کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کے بعد ٹی -20 سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے ۔وین ڈیرڈوسن نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ناقابل شکست 123 جبکہ دوسرے میچ میں 60 رنزسکور کئے تھے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ نے کہا ہیکہ پروٹیز میڈیکل ٹیم پاکستان کے خلاف چار ٹی -20میچز کی سیریز سے قبل وین ڈیرڈوسن کی پٹھوں کی تکلیف سے نجات کے بارے میں پیشرفت کا جائزہ لے گی ۔