جانز انٹراکیڈمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا اختتام

166

پشاور(جسارت نیوز)ممتازکرکٹ گرائونڈپر منعقدہ جانزانٹر اکیڈمیز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،فائنل میچ میں جانزاکیڈمی گرین نے جانز اکیڈمی بلیوکو35رنز سے شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی۔اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں اور آفیشلزمیں شیلڈز تقسیم کئے۔اس موقع پرپشاور سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ،کراٹے کوچ عمل گل آفریدی ،عمران اللہ اورجانز اکیڈمی کوچ قاضی جان عالم بھی موجودتھے ۔ممتاز کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میںجانز اکیڈمی بلیواور جانز اکیڈمی گرین نے مدمقابل ٹیموں کوشکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا‘ گزشتہ روزکھیلے جانیوالے فائنل میچ میںجانز اکیڈمی گرین کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیااور مقرررہ اوورزمیں 178رنز سکور کئے،جس میں وقارنے 78اور خان بہادر نے 45رنز بنائے ،اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے جانز کرکٹ اکیڈمی بلیوکی پوری ٹیم 144رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،ہارون نے 40رنز سکور کئے،جبکہ عزیر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔ٹورنامنٹ میں وقار بیسٹ بیٹسمین رہے جبکہ عزیر بیسٹ بائولر اور آنیس الرحمن بہترین فیلڈررہے ۔آخرمیں مہمان خصوصی خاتون ایم پی اے ثمر بلور نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ایم پی اے ثمر بلور نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے مابین صحت مندانہ سرگرمیوں کاانعقاد کو خوش آئند قراردیااور کہاکہ ہم سب کو اپنے ناجوان نسل کی بھر پور سرپرستی کرنی چاہئے،انہوںنے کہاکہ بحیثیت ایک خاتون سیاسی لیڈر نہ صرف اپنے حلقے بلکہ پورے صوبے کے نوجوانوںکو چاہئے وہ سپورٹس اوررتعلیم کا میدان اور یا کاروباری شعبہ ہوں ہر موڑ پر انکی رہنمائی وسرپرستی کروں گی کیونکہ یہی نوجوان اس ملک کے بہتر مستقبل ہیں اور اس ملک کا بھاگ دوڑ انہوں نے ہی سنبھالنی ہے ۔