آئی پی ایل میں شیڈول میچز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی

212

نئی دہلی(جسارت نیوز)ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے سیکرٹری سنجے نائک نے تصدیق کی کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 14ویں ایڈیشن کے ممبئی میں جو میچز شیڈول ہیں وہ اپنی منصوبہ بندی کے مطابق ممبئی میں ہی کھیلے جائیں گے اور ان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے (ایم سی اے) کے سیکرٹری نے کہا کہ میچ شیڈول کے مطابق ہوں گے جس میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ مہاراشٹرا کی حکومت نے کورونا وائس کی وبا کے پھیلا کو روکنے کے لئے ہفتے کے آخر میں لاک ڈان کر دیا تھا جس کے بعد شائقین میں یہ شکوک و شبہات پیدا ہوگئے تھے کہ آئی پی ایل کے 14ویں ایڈیشن کے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں شیڈول میچز ہوں گے یا نہیں، لیکن ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے سیکرٹری سنجے نائک نے تصدیق کر دی ہے کہ آئی پی ایل کے ممبئی میں جو میچز شیڈول ہیں وہ اپنی منصوبہ بندی کے مطابق ممبئی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ آئی پی ایل میں شریک ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں اور ٹیموں کے منتظمین کو کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، اور تمام ٹیموں کے کھلاڑی اور میچ آفیشلز بائیو سیفٹی بسوں کے ذریعے ہی ایک مقام سے دوسرے مقام پر سفر کریں گے،جس سے میچ کے دنوں میں ا سٹیڈیم کا سفر کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے اس سیزن میں 10 سے 25 اپریل 10 میچز شیڈول ہیں ۔ وانکھیڈے سٹیڈیم ، ممبئی میں پہلا میچ 10 اپریل کو دہلی کیپیٹلز اور چنائی سپر کنگز کے مابین کھیلا جانا ہے۔