پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ،تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا

167

کراچی(اے پی پی )آل سندھ پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ میٹرو پولیٹن کرکٹ کلب، بقائی ڈولفن اور قذافی جیمخانہ نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابیاں حاصل کرلیں۔ جمیل احمد، حریر شاہد، عبدالرحمان، محمد یاسین،اویس اللہ، عاقل انصاری،عدنان قریشی اور عامر ادریس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا ۔