سری لنکا کرکٹ بورڈ کا 6 رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

187

کولمبو (جسارت نیوز) سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف 2 میچوں کی ہوم سیریز سے قبل 6 رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔ چیف سلیکٹر اشانتھا ڈی مل نے انگلینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی سابق ٹیسٹ کھلاڑی پرامودیا وکرما سنگھے کی سربراہی میں کام کرے گی۔ سلیکشن کمیٹی کے باقی ممبران میں رامیش کالوودھرنا، ہیمانتھا وکرمارتنے، وارونا واراگوڈا، ایس ایچ کرنین اور تھلاکا نلمینی شامل ہیں۔