آئی پی ایل کے دوران بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہونی چاہیے۔ کیون پیٹرسن

314

لندن (جسارت نیوز) انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کھلاڑیوں نے لیگ کرکٹ کو ترجیح دینا شروع کردی ہے، انڈین پریمیئر لیگ کے دوران کوئی بین الاقوامی میچ نہیں ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں پیٹرسن نے کہا کہ کرکٹ بورڈز کو یہ احساس ہونا چاہیے کہ آئی پی ایل دنیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے اور کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی بجائے اس میں حصہ لینے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ پچھلے کچھ عرصے سے دنیائے کرکٹ کے کھلاڑیوں کی ترجیح لیگ کرکٹ ہوگئی ہے۔