پاکستان جنوبی افریقاپہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلاجائے گا

324

سنچورین (جسارت نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئٹی میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا شیڈول ک  م 10 اپری کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا ،12 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریااور 16اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا میں کھیلاجائیگا ۔ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل میزبان جنوبی افریقی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔بیٹسمین روسی وان ڈرڈسن ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہوگئے، ڈسن تیسرے ون ڈے سے قبل سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما بھی ان فٹ ہوگئے۔کپتان ٹیمبا باووما ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد ان کی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔