فخر زمان اور امام الحق کے مابین پانچویں سنچری رفاقت

123

جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان کے افتتاحی بلے بازٖفخر زمان اور امام ا الحق نے پہلے وکٹ کی شراکت میں21.2 اوور میں112 رن جوڑے جو جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی جانب سے پہلے وکٹ کی چوتھی سنچری اور کل ملاکر63 ویں100 رنز سے بڑی شراکت تھی۔اس ساجھے داری کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹ پر320 رن بنائے اور جنوبی فریقا کو49.3 اوور میں آئوٹ کرکے میچ28 رنز سے جیتا۔
ٖٖفخر زمان اور امام ا الحق کی112 رن کی شراکت جنوبی افریقا کے خلاف جنوبی افریقا میں دوسری سنچری رفاقت ہے۔ اس سے پہلے ایسا عامر سہیل اور رمیز راجا پر مشتمل جوڑی نے کیا تھا۔ ان دونوں بلے بازوں نے سنچورین میں21 فروری 1993 کو 121 رنز کی شراکت کی تھی۔ پاکستان کو اس میچ میں22 رنز سے جیت ملی تھی۔ زمان اور امام الحق پانچویں مرتبہ 100رنز سے بڑی شراکت کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میںوہ ایسا کرنے والی پاکستان کی پہلی افتتاحی جوڑی ہے۔ زمبابوے کے خلاف20 جولائی2018 کو کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں فخر زمان اور امام الزمان اور امام الحق فخر زمان اور امام ا الحق نے پہلے وکٹ کی رفاقت میں42 اوور میں304 رن جوڑے تھے جو پاکستان کی جانب سے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑی شراکت ہے۔اس شراکت کی وجہ سے پاکستان نے مقررہ 50 اوور میں ایک وکٹ پر399 رن بنائے تھے جو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کا سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان کی جانب سے کسی وکٹ کی شراکت میں 3 سو سے زیادہ رنزبنے۔ اس سے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستا ن کی جانب سے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ انضمام الحق اور عامر سہیل کے پاس تھا جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ میں20 اپریل1994کو دوسرے وکٹ کی شراکت میں 263 رن جوڑے تھے۔ٖٖفخر زمان اور امام الحق نے 5میں سے 4 سنچری رفاقت زمبابوے کے خلاف کی ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ ایسا13 جولائی2018 کوزمبابوے کے خلاف بلاوایو میں کھیلے گئے میچ میںکیا تھا۔ اس میچ میں ان دونوں کھلاڑیوں نے 24.2اوور میں 113 رن کی شراکت کی تھی۔اس میچ کے تین دن بعد اسی میدان پر ہوئے سریز کے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میںٖٖٖٖفخر زمان اور امام الحق نے20.4 اوور میں119 رن جوڑے۔ یہ واحد موقع تھا جب ان دونوں کھلاڑیوں نے میچ کی دوسری اننگز میں سو رنز سے بڑی شراکت کی۔سریز کے پانچویںمیچ میں جو بلاوایو میں22 جولائی2018 کو کھیلا گیا تھا۔فخر زمان ار امام الحق کی جوری نے25 اوور میں پہلے وکٹ کے لیے 168 رن جوڑے تھے۔