رمضان میں دفتری اوقات کار کا اعلان

105

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی حکومت نے رمضان میں سرکاری دفاتر کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سرکاری دفاتر میں اوقات کار پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 10 تا دوپہر3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کے روز وفاقی دفاتر میں صبح 10سے دوپہر ایک بجے تک کام ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر تاجمعہ5 روز کام کرنے کی صورت میں دفتری اوقات کار صبح 10 سے 4 بجے تک ہوں گے۔