سید عبدالرشیدکالیاری کے مراکز صحت میں ناقص صورتحال کا نوٹس

143

کراچی (اسٹاف ر پورٹر ) رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی جنوبی کراچی سید عبدالرشید نے لیاری میں سرکاری مراکز صحت میں ناقص صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔لیاری میں چلنے والے میٹرنٹی ہوم و ڈسپینسری مراکز صحت میں سہولیات کا فقدان ہے محکمہ صحت فوری توجہ دے۔وزیر صحت فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو غیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دیں، جہاں پر میٹرنٹی ہوم صرف بورڈ کی حیثیت تک رہ گئے ہیں وہاں میٹرنٹی ہوم کو سامان فراہم کیا جائے، ڈسپینسری میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔