قائد آباد: ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر خوردنی تیل بہہ گیا

84

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے قائدآباد منزل پمپ کے قریب خوردنی تیل سے بھرا ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا، کئی موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ بڑی مقدار میں خوردنی تیل بہہ جانے کی اطلاع پر مکینوں کی بڑی تعداد بوتلیں، کنستر اور گیلن لے کر پہنچ گئی اور تیل بھرنا شروع کر دیا۔ حادثے کے باعث قائد آباد چوک سمیت ملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا، پولیس اور ٹریفک پولیس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔ حادثے کے 3 گھنٹے بعد انتظامیہ نے سڑک پر مٹی ڈالنے کا عمل شروع کیا تاہم ٹینکر ڈرائیور سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔