جمشید روڈ پر ڈکیتی کے ملزمان 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

192

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے جمشید روڈ پر سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے ملزمان کو4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس آئی یو پولیس کے حوالے کردیا۔ایس آئی یو پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نوید اور فرحان حیدرآباد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، ملزموں سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے بانڈز برآمد کرلیے گئے ہیں۔تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کا 6 رکنی گینگ ہے، مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایس آئی یو پولیس کے حوالے کر دیا۔