خوشاب میں وین پرفائرنگ‘ 4 افراد جاں بحق‘1زخمی

140

خوشاب ( آن لائن ) خوشاب میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتول ضلعی عدالت جا رہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کر دی جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق افراد کا تعلق خوشاب کے نواحی گاؤں ڈھوک سے ہے۔ ڈی پی او خوشاب کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیا اور آرپی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔