اسحاق ڈار اور چودھری نثار کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کا امکان

122

اسلام آباد(آن لائن )ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار اور آز اد رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار علی خان کی رکنیت ختم ہونے میں پیش رفت سامنے آئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم منظور کرلی جس کے تحت اگر منتخب نمائندہ 60 دنوں کے اندر حلف نہ لے تو نشست خالی ہو جائے گی، آرڈیننس کا مجوزہ ڈرافٹ وفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا، آرڈیننس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن فوراً ایسے منتخب نمائندے کو ڈی نوٹیفائی کرے گا۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدر مملکت آرڈیننس جاری کریں گے جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار اور چودھری نثار کی رکنیت ختم ہونے کا امکان ہے۔