اساتذہ کا لانگ مارچ ‘این سی او سی میں اساتذہ کی نمائندگی کا مطالبہ تسلیم

99

اسلام آباد(آئی این پی)آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے تحت تعلیمی اداروں کی طویل بندش، ہزاروں اساتذہ کی بے روزگاری،چائلڈ لیبر میں اضافہ،اسکول مالکان کی معاشی بدحالی اور حکومت کی جانب سے ریلیف پیکج کی فراہمی میں مسلسل تاخیر کے خلاف ملک گیر لانگ مارچ ڈی چوک اسلام آباد میں ہوا، دن بھر پولیس سے آنکھ مچولی کے بعد بالآخر لاہور،پشاور اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں سے آنے والے احتجاجی مظاہرین ڈی چوک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لانگ مارچ کے قائدین نے 12اپریل کو ہر صورت تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کردیا اورکہا کہ مارکیٹیں، شاپنگ مالزاوردیگرسرگرمیاں کھلی ہیں اور اسکول بند ہیں، تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش سے ملک بھرمیں تعلیمی بحران پیدا ہورہا ہے۔بعد ازاںاحتجاجی مظاہرین کے ساتھ انتظامیہ کے مذاکرات ہوئے ۔ اس دوران اگلے ہفتے نمائندہ وفد کی اسد عمر سے ملاقات،این سی او سی کے فیصلہ جات میں اساتذہ کے نمائندوں کو شامل کرنے اور گرفتاراساتذہ کی رہائی کی شرط پرمظاہرین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ جس کے بعد مظاہرین پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔